میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیگم کلثوم نواز کے خلاف ملک مخالف نعروں پر درج ایف آئی آر منظرعام پر آگئی

بیگم کلثوم نواز کے خلاف ملک مخالف نعروں پر درج ایف آئی آر منظرعام پر آگئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

حیدرآباد(رپورٹ/ ہارون آرائیں)سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے خلاف غداری اور ملک مخالف نعروں پر حیدرآباد کے کینٹ پولیس اسٹیشن میں سرکاری مدعیت میں دائرکردہ ایف آئی آر منظر عام پر آگئی، کلثوم نوازنے کیس میں تاحال کوئی پیروی نہیں کی اور نہ ہی ضمانت لی ہے، پولیس ذرائع تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے خلاف حیدرآباد کے کینٹ پولیس اسٹیشن میں دائر ایف آئی آر منظرعام پر آگئی جس میں بیگم کلثوم نوازکے خلاف سال2000 میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں غداری اور ملک مخالف نعروں کی وفعات بھی شامل ہیں، بیگم کلثوم نوازنے میاں نوازشریف کی جلاوطنی کے بعد احتجاجی مہم کے سلسلہ میں حیدرآباد کے مگسی ہاؤس میں ایک جلسہ سے خطاب کیا تھا۔ ایف آئی آر سرکاری مدعیت میں درج ہوئی تھی جس میں حکومتی رٹ کو بھی چیلنج کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کلثوم نوازکیس میں تاحال کوئی پیروی نہیںہوئی اور نہ ہی کوئی ضمانت ہوئی ہے، ایف آئی آر کو سیل کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ مذکورہ ایف آئی آر میں صدر مملکت ممنون حسین، نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر،تہمینہ دولتانہ سمیت مسلم لیگ (ن) کی ضلعی اور مقامی قیادت کے نام بھی شامل ہیں، یہ بھی واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پاناما پیپرز کیس میں اقامہ کی بنیاد پر نااہل قرار دیے گئے وزیراعظم نوازشریف کی قومی اسمبلی کی سیٹ خالی ہونے پر بیگم کلثوم نواز لاہور کے حلقہ این اے 120 سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں، ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں