میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیںگے،احسن اقبال

کراچی کے حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیںگے،احسن اقبال

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ بدھ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ڈی جی رینجرز سندھ اور وزارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور کسی کو بھی کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پرامن سیاست کا احترام کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی، جبکہ وزیر داخلہ نے رینجرز کی صلاحیتوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ رینجرز کی کاوشوں سے شہر میں جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں