میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں تندور مالکان کاروٹی مزید مہنگی کرنے کا عندیہ

کراچی میں تندور مالکان کاروٹی مزید مہنگی کرنے کا عندیہ

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۷ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

فلور ملز کی جانب سے آٹا بدستور 145 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے

آٹے کی سرکاری قیمت پر دستیابی یقینی بنائی جائے، تندور مالکان کا مطالبہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی میں تندور مالکان نے سرکاری قیمت پر آٹا نہ ملنے کی صورت میں روٹی مزید مہنگی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تندور مالکان کے مطابق آٹے کی سرکاری قیمت پر دستیابی یقینی بنائی جائے، سرکاری قیمت پر آٹا نہ ملا تو قیمت بڑھانے پر مجبور ہوں گے۔ انکا کہنا تھا کہ فلور ملز کی جانب سے آٹا بدستور 145 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ ہم نے تاحال روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ایل پی جی کی قیمت بڑھنے پر پانچ روپے کا اضافہ گزشتہ ماہ کیا گیا تھا جس کے بعد 25 روپے کا نان 30 روپے اور 20 روپے کی روٹی 25 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ چپاتی کی قیمت 20 روپے وصول کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی پالیسیز کی وجہ سے اس بار گندم کی بمپر کراپ ہوئی لیکن جیسے فصل اتری منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے گندم غیر آئینی طور پر اسٹور کر لی۔

سینئر وزیر نے بتایا کہ 17 لاکھ ٹن گندم کریک ڈاؤن سے رکور کی ہے، چھاپوں کے بعد 13 روپے کلو گندم کے آٹے کا ریٹ کم ہوا ہے۔ ضبط گندم کا سرکاری ریٹ دیں گیاور ابھی بھی وقت ہے گندم سرکاری گوداموں میں جمع کروائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں