میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی لڑکیوں کے ذریعے 3 پاکستانی نوجوان تھائی لینڈ میں اغواء

بھارتی لڑکیوں کے ذریعے 3 پاکستانی نوجوان تھائی لینڈ میں اغواء

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ جولائی ۲۰۲۵

شیئر کریں

اغواء کاروں نے فون کرکے اہل خانہ کو اطلاع دی، ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کردیا
مغوی عثمان امین، محمد احمد اور تجمل شہزاد بھارتی لڑکیوں سے ٹیلیفونک رابطے میں تھے،اہل خانہ

بھارتی لڑکیوں کے ذریعے ہنی ٹریپ کرتے ہوئے 3 پاکستانی نوجوانوں کو تھائی لینڈ بلا کر اغواء کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کو تھائی لینڈ بلوا کر اغوا کرلیا گیا جس کے بعد اغواء کاروں کی جانب سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ سامنے آیا، مغویوں نوجوانوں کی شناخت عثمان امین، محمد احمد اور تجمل شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے جو بھارتی لڑکیوں سے ٹیلیفونک رابطے میں تھے۔اہل خانہ نے بتایا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو بھارتی لڑکی کی جانب سے موبائل فون پر تھائی لینڈ کے ایٔر ٹکٹ بھجوائے گئے جس کے بعد تینوں نوجوان لاہور ایٔرپورٹ سے روانہ ہوئے، لاہور ایٔرپورٹ پر بھی نامعلوم افراد نے تینوں کو رخصت کیا، تاہم تھائی لینڈ پہنچنے کے بعد نوجوانوں کا اغوا کر لیا گیا اور اغواکاروں نے فون کرکے اہل خانہ کو لڑکوں کے اغواء کی اطلاع دی اور ساتھ ہی ایک کروڑ روپے تاوان کی بھی ڈیمانڈ کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں