میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صنم جاوید فیملی کے ساتھ کے پی ہاؤس اسلام آباد منتقل

صنم جاوید فیملی کے ساتھ کے پی ہاؤس اسلام آباد منتقل

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو فیملی کے ہمراہ اسلام آباد میں کے پی ہاؤس میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو فیملی کے ساتھ کے پی ہاؤس میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر خاتون رہنما اور ان کے اہلخانہ کی مہمان نوازی کی گئی،وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور صنم جاوید کے والد اور شوہر سے رابطے میں تھے ۔ترجمان کے پی ہاؤس یار محمد نیازی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اپنی مرضی سے اپنی فیملی کے ساتھ کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا تھا۔عدالت عالیہ نے گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کیساتھ صنم جاوید کیخلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں