میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پرتاجروشہری برس پڑے

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پرتاجروشہری برس پڑے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

بجلی و گیس سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، شہری پھٹ پڑے۔کراچی کے ایک شہری نے کہاکہ موجودہ حکومت سے اچھے کی کوئی امید نہیں، ہم آئی ایم ایف کے غلام بن کر رہ گئے ہیں، ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان نے کہا کہ غریبوں کی پریشانی کو کوئی سمجھنے والا نہیں کہ وہ کس طرح گزارا کررہے ہیں۔نوجوان نے کہاکہ آئے دن بجلی گیس پیٹرول سمیت ہر چیز پر پیسے بڑھا دیئے جاتے ہیں، عوام بری طرح پس کر رہ گئے ہیں کہاں جائیں؟ پیڑول پمپ پر کھڑے ایک کار سوار نے کہا کہ صورتحال اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ غریب کے تن پر کپڑے بھی رہے یہ لوگ سب نوچ کر کھا گئے۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا گیا ہے،مختلف تاجرتنظیموں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مستر کرتے ہیں، حکومت اپنے اخراجات کم کرنے کے بجائے عوام پر مسلسل ظلم ڈھا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو چکا ہے اور اس پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں کے باعث پیداواری لاگت ناقابل برداشت حد تک بڑھ چکی ہے۔ بجلی اور گیس کی موجودہ قیمتوں میں کاروبار جاری رکھنا ناممکن ہوچکا ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے بجلی کے بعد عوام پر پیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.99 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کردیا ہے، جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9.99روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 18 پیسے بڑھائی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ شب 12 بجے ہوگیا ہے جو اگلے 15 دن تک نافذ رہیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں