میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا،اسحاق ڈار

پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا،اسحاق ڈار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

مسلم لیگ ن کے رہنما اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ابھی حتمی نہیں،کل وزیرِ اطلاعات نے جو اعلان کیا اس پر سیاسی جماعتوں اور اتحادیوں سے مشاورت کریں گے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کوئی فیصلہ سیاسی نہیں ہوگا، فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ لینے والی جماعت ہے ، جسے یہودیوں اور عیسائیوں نے بھی فنڈز دیے ہیں، تمام ثبوت موجود ہیں کہ پی ٹی آئی فارن فنڈڈ جماعت ہے ، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے لیے آئینی و قانونی پہلو مد نظر رکھے جائیں گے ، ہمیں ملکی سلامتی اور استحکام کو مقدم رکھنا چاہیے ، جو ملکی سلامتی کے خلاف ہو اسے قانون اور آئین کے تحت سزا ہونی چاہیے ۔ نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن یا پی ڈی ایم کو حکومت لینے کا شوق نہیں تھا، اگر حکومت نہ لیتے تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا، ملک کو معاشی قوت بنانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا کیس چلایا جائے ، ان تینوں اشخاص کے خلاف وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد یہ ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں