میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹی ٹی پی کے ہمسایہ ملک میں ٹھکانے ہیں،کورکمانڈر کانفرنس میں اظہار افسوس

ٹی ٹی پی کے ہمسایہ ملک میں ٹھکانے ہیں،کورکمانڈر کانفرنس میں اظہار افسوس

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت ہونے والی کورکمانڈرز کانفرنس نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)اوردیگر دہشتگرد گروپوں سے ملکی سلامتی کو خطرہ ہے جبکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ معروضی تربیت ہماری پیشہ ورانہ مہارت کا خاصہ ہے، قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے بچا ئوکیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 258 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں اندرونی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی پہلوں پر بھی گفتگو کی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فورم نے دہشت گردی کیخلاف عظیم قربانیاں دینے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔فورم نے قرار دیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اوردیگر دہشتگرد گروپوں سے ملکی سلامتی کو خطرہ ہے۔کور کمانڈرز کانفرنس نے ایک پڑوسی ملک میں کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر گروہوں کو کارروائی کی آزادی، دہشت گردوں کے پاس جدید ترین ہتھیاروں کی دستیابی کو نوٹ کیا گیا اور فورم نے کہا کہ دہشت گردوں کے پاس جدید ترین ہتھیار پاکستان کی سلامتی متاثر کرنے کی بڑی وجوہات ہیں۔آرمی چیف نے کہاکہ معروضی تربیت ہماری پیشہ ورانہ مہارت کا خاصہ ہے، قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے بچا کیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کو اقتصادی بحالی منصوبے سرمایہ کاری، زراعت، آئی ٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی اور معدنیات اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں فوج کے کردار سے بھی آگاہ کیا گیا۔اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے تحت اقدامات پر بھی فورم کو بریفنگ دی گی اور شرکا نے عزم کا اظہار کیا کہ معیشت بحالی کیلئے اقدامات کو ہر ممکن تکنیکی اور انتظامی معاونت دی جائیگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں