میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی اے کو غیر قانونی قرضہ ایپلی کیشنز بلاک کرنے کی ہدایت

پی ٹی اے کو غیر قانونی قرضہ ایپلی کیشنز بلاک کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے غیر قانونی قرضہ ایپلی کیشن کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا۔امین الحق نے چیئرمین پی ٹی اے میجرجنرل حفیظ الرحمان کو ایسی ایپلی کیشنز کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کردی، جس پر فوری عملدرآمد کے تحت اب تک 43 ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا گیا ہے۔امین الحق نے کہا کہ اس طرح کی کمپنیاں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں رجسٹرڈ ہوتی ہیں، پی ٹی اے کی کارروائیوں میں ایس ای سی پی سے بھی مشاورت و معاونت شامل ہے۔انھوں نے کہا کہ فیس بک، اوردیگرسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کیذریعے قرضہ دینے والی مافیا سادہ لوح افراد کو بلیک میل کررہی ہیں، عوام ایسی ایپلی کیشنز کی شکایت، پی ٹی اے، ایف آئی اے سائبر کرائم اور مقامی پولیس کے پاس درج کرائیں۔وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ شکایات کا انتظارکرنے کے بجائے ایسے عناصر کے خلاف ازخود کارروائی کرے، عوام کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاکرانھیں موت کیاندھیروں میں دھکیلنے والے عناصر کی سرکوبی ضروری ہے، دھمکیاں، بلیک میلنگ، صارف کے ذاتی ڈیٹا کا استعمال خلاف قانون ہے، قرضہ ہزاروں کا اور واپسی لاکھوں میں ہوتی ہے۔امین الحق نے مزید کہا کہ صارفین بناسوچے سمجھے آن لائن، وسوشل میڈیا اشتہارات سے متاثرہوکرذاتی ڈیٹا کسی سے شیئرنہ کریں، آن لائن ڈالرزکمانے کی مختلف پوسٹوں پر عمل میں احتیاط ضروری، کوئی رقم یا معلومات فراہم نہ کی جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں