میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی :سٹی کونسل کا پہلا اجلاس ارکان کی ہنگامہ آرائی کی نذر

کراچی :سٹی کونسل کا پہلا اجلاس ارکان کی ہنگامہ آرائی کی نذر

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

میئر کراچی مرتضی وہاب کی زیر صدارت میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کونسل کا پہلا اجلاس اراکین کی شدید ہنگامہ آرائی کے بعد ختم کردیا گیا۔ اجلاس کے آغاز کے بعد جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے اراکین میئر کراچی کی ڈیسک کے آگے آگئے اور شدید نعرے بازی کی۔میئر کراچی مرتضی وہاب نے نعرے بازی روکنے کی کوشش کی لیکن سٹی کونسل ہال میں دونوں جماعتوں کی جانب سے بھرپور نعرے بازی کی گئیکے ایم سی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے ارکان آپس میں لڑ پڑے، اراکین نشستوں سے کھڑے ہو گئے، حافظ نعیم الرحمان کے خطاب کے دوران شدید نعرے بازی کی گئی۔ایک موقع پر جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے اراکین بھی آمنے سامنے آگئے، اسی شورشرابے کے دوران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی نجمی عالم نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان پر کڑی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ زکوة کے پیسے الیکشن میں استعمال کرتے ہو اور خود کو ایماندار کہتے ہو، اب حافظ بھائی خدا حافظ ہوگئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی ساتھ بیٹھیں اور کراچی کیلئے چارٹرڈ کریں۔اجلاس کی صورتحال دیکھتے ہوئے میئرکراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ وقت بتائے گا کراچی کی کس نے خدمت کی اور کس نے منافقت، دنیا دیکھ لے کون ہاؤس چلانا چاہتا ہے اور کون اس کو برباد کرنا چاہتا ہے۔بعد ازاں سٹی کونسل کا اجلاس احتجاج اور شور شرابے کے باعث ختم کردیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں