میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسمبلی مدت پوری کرے گی ، توڑنے کی تاریخ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ،شرجیل میمن

اسمبلی مدت پوری کرے گی ، توڑنے کی تاریخ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ،شرجیل میمن

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اسمبلی اپنی مدت پورے کرے گی ، توڑنے کی تاریخ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، فیصلہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کی مشاورت کے بعد ہوگا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت روزگار بڑھانے کیلئیاقدامات کررہی ہے، پاکستان کو اشد ضرورت ہے کہ انڈسٹریز لگیں، دھابیجی اکنامک زون شروع کیا ہے ، چئیرمین بلاول بھٹو نے کہاہے کہ لوگوں کو روزگار کے مزید مواقع فراہم کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں قدرتی معدنیات موجود ہیں ، معدنیات کو پہاڑوں سے نکال کر مارکیٹ تک رسائی دینے کے لیے کام کر رہے ہیں ، سیلاب کی وجہ سے انٹرنیشنل انویسٹر کانفرنس کرنے جا رہے تھے جو ملتوی ہوئی، ہم عوام کو بہتر سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ آئندہ حکومت جس کی بھی ہو پالیسیاں تبدیل نہیں ہونی چاہئیں، ملک کی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے ، پاکستان کو معیشت کے بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری سے معیشت مستحکم ہوگی، ہمیں ملک کی ترقی کیلئے طویل مدتی پالیسی بنانا ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں