میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی عرب سے ایک ہفتے کے دوران  11 ہزار 915 غیر قانونی تارکین گرفتار

سعودی عرب سے ایک ہفتے کے دوران 11 ہزار 915 غیر قانونی تارکین گرفتار

جرات ڈیسک
پیر, ۱۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سعودی سیکیورٹی فورسز نے ایک ہفتے میں اقامہ، سرحدی خلاف ورزی اور لیبر پر مزید 11 ہزار 915 غیر قانونی تارکین کو حراست میں لے لیا۔ سعودی خبر رساں ادرے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے غیر قانونی گرفتاریوں سے متعلق رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 4 ہزار 508 افراد کو مملکت سے بے دخل کیا گیا ہے جبکہ سفر، رہائش اور روزگار دینے کی کوششوں میں ملوث 5 افراد بھی حراست میں ہیں۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 6 سیکیورٹی فورسز نے 12 جولائی 2023 تک مملکت میں 6 ہزار 359 افراد کو اقامہ قانون، 1 ہزار 803 تارکین کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔ اسی طرح سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 753 افراد گرفتار ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں اس دوران دراندازی پر حراست میں لیے گئے 675 افراد میں سے 44 فیصد ایتھوپین، 54 فیصد یمنی اور بقیہ 2 فیصد کا تعلق دیگر ممالک سے بتایا گیا۔ اس کے علاوہ 197 ایسے افراد تھے جنہوں نے سرحد پار کر کے سعودی عرب سے نکلنے کی کوشش کی۔ سعودی حکومت کی جانب سے اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رہائش، سفر اور روزگار دینے کی کوششوں میں شامل 5 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ وزارت داخلہ نے تفصیل سامنے رکھتے ہوئے مزید بتایا کہ ان میں سے 29 ہزار 620 مرد اور 6 ہزار 80 خواتین تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں