میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں سیلاب سے دارالحکومت دہلی ڈوب گیا، ڈیڑھ سو ہلاکتیں رپورٹ

بھارت میں سیلاب سے دارالحکومت دہلی ڈوب گیا، ڈیڑھ سو ہلاکتیں رپورٹ

جرات ڈیسک
پیر, ۱۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سیلابی صورتحال برقرار ہے جس وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ سیلاب سے دارالحکومت دہلی کا بیشتر حصہ ڈوب گیا۔ لوگ تیرکرمحفوظ مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق دہلی میں معمول سے 91 فیصد زائد 309 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو چکی ہے۔ گاں منالی کی سڑکیں ٹوٹ گئیں جبکہ اسکول کی عمارت سیلاب میں بہہ گئی۔ دارالحکومت دہلی اورشمال کی ریاست ہماچل پردیش کے گاں منالی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ بستیاں کی بستیاں زیرآب آگئیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش میں تقریبا 100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اتر پردیش میں 14 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ 16 ہریانہ میں اور 11 پنجاب میں جان گنوا چکے جبکہ اترکھنڈ میں 16 افراد لقمہ اجل بنے۔ رپورٹ کے مطابق دریائے جمنا 45 سال کی ریکارڈ بلند سطح پر ہے۔ منسلک آبادیاں پانی کی زد میں ہیں۔ سیکڑوں خاندان گھربار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب چلے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں