میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بھر میں میٹرک اور انٹر کا امتحانی شیڈول تبدیل ہو گیا

سندھ بھر میں میٹرک اور انٹر کا امتحانی شیڈول تبدیل ہو گیا

جرات ڈیسک
پیر, ۱۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بھر میں میٹرک اور انٹر کا امتحانی شیڈول تبدیل ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی بورڈ کے چیئرمینز کے اجلاس میں سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانی شیڈول کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ آئی بی سی سی کے اجلاس کی صدرات چیئرمین میٹرک بورڈ اشرف علی شاہ نے کی، تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز پر مشتمل کمیٹی انٹر بورڈ  کوآرڈینیشن کمیشن کے اجلاس نے شیڈول تبدیلی کی منظوری دے دی۔ نئے شیڈول کے مطابق صوبہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات اب مئی کے بجائے مارچ میں ہوں گے، جب کہ انٹر کے امتحانات میٹرک کے امتحانات کے بعد مارچ کے اختتام اور اپریل میں منعقد ہوں گے۔ اجلاس نے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی منظوری بھی دے دی ہے، جس کے مطابق امتحانات میں پاسنگ نمبرز 33 فی صد کی بجائے اب 40 فی صد ہوں گے۔ میٹرک کی سطح پر تعلیم قرآن بھی لازمی ہوگی، اور انٹر بورڈ گیمز مقابلوں میں اب سے شطرنج بھی شامل ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں