میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیر قانونی تعمیرات: ڈی جی ایس بی سی اے، سیکریٹری بلدیات کو نوٹس جاری

غیر قانونی تعمیرات: ڈی جی ایس بی سی اے، سیکریٹری بلدیات کو نوٹس جاری

جرات ڈیسک
پیر, ۱۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے ناظم آباد نمبر ایک میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست پر ڈی جی ایس بی سی اے اور سیکریٹری بلدیات کو 18 اگست کے لیے نوٹس جاری کردیے۔ سندھ ہائیکورٹ میں ناظم آباد نمبر ایک میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات سے متعلق پلاٹ نمبر 2 علامہ عثمانی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی پر پورشنز بنانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ علاقے میں گراؤنڈ پلس 2 منزلہ کی اجازت ہے۔ مذکورہ پلاٹ پر 2 کے بجائے 5 منزلہ عمارت بنائی جا رہی ہے۔ ایس بی سی اے سمیت کوئی ادارہ تعاون نہیں کر رہا۔ ایس بی سی اے کو فوری تعمیرات روکنے کا حکم دیا جائے۔ امجد، طیب اور ارشد بلڈرز ہیں۔ عدالت نے فوری سماعت سے متعلق درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے اور سیکریٹری بلدیات کو 18 اگست کے لیے نوٹس جاری کردیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں