میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں نگران حکومت کے قیام کیلئے نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے بھاگ دوڑ تیز

سندھ میں نگران حکومت کے قیام کیلئے نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے بھاگ دوڑ تیز

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسپیکر سندھ اسمبلی ایوان کے نئے قائدِ حزب اختلاف کا فیصلہ آج کریں گے۔نگران حکومت کے قیام کیلئے سندھ میں نئے اپوزیشن لیڈر کے لیے بھاگ دوڑ تیز ہوگئی ہے۔سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کی غیر حاضری اور موجودہ قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی غیر موجودگی کے باعث اپوزیشن لیڈر کیلئے سیاسی جوڑ توڑ تیزی سے جاری ہے۔گزشتہ اجلاس میں اسپیکر آغا سراج درانی نے ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار کو قائد حزب اختلاف بنانے کی پیشکش کی تو ایم کیو ایم نے رعنا انصار کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی درخواست اسمبلی میں جمع کرادی۔لیکن ایم کیو ایم کے لیے اپوزیشن لیڈر لانا آسان نہیں۔اسمبلی میں اس وقت ایم کیو ایم کی 21 اور جی ڈی اے کی 14 نشستیں ہیںجبکہ پی ٹی آئی کے ارکین نے اب تک استعفے نہیں دیئے۔آج (پیر)ہونے والے اجلاس میں ووٹنگ کی صورت میں پی ٹی آئی کی نشستیں بھی گنی جائیں گی، لہٰذا ایم کیو ایم کو جی ڈی اے کی حمایت لازمی درکار ہے۔ دوسری جانب جی ڈی اے نے ایم کیو ایم کے امیدوار کو ووٹ دینے سے انکار کردیا ہے، جی ڈی اے نے مطالبہ کیا ہے کہ سینیٹ میں بھی ایم کیو ایم کی حمایت کی تھی، لہٰذا اب سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی نشست جی ڈی اے کو دی جائے۔آئینی ماہرین کے مطابق سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیلئے 35ووٹوں کی ضرورت ہے، جو تعداد ایم کیو ایم کے پاس نہیں اور جی ڈی اے کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں۔اس صورتحال میں اسپیکر سندھ اسمبلی آج کیا کردار ادا کرتے ہیں؟ یہ دیکھنا اہم ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں