حیدرآباد بائی پاس ،گلف ریزیڈنسی نامی ہاؤسنگ اسکیم میں بڑے پیمانے پر ہیرپھیر
شیئر کریں
حیدرآباد بائی پاس پر گلف ریزیڈنسی نامی ہائوسنگ اسکیم میں بڑے پیمانے پر ہیرپھیر کا انکشاف، شایاز ریزیڈنسی کا نام تبدیل کرکے گلف ریزیڈنسی رکھا گیا، بغیر پبلک نوٹس اور قواعد کے اسکیم کا نام تبدیل کیا گیا، پرانے الاٹیز دربدر، کروڑوں روپے پھنس گئے، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد بائے پاس پر گلف ریزڈنسی نامی رہائشی اسکیم میں بڑے پیمانے پر ہیراپھیری کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق شایاز
ریزیڈنسی نامی اسکیم کا نام تبدیل کرکے گلف ریزیڈنسی رکھا گیا، اسکیم کا نام تبدیل کرنے کیلئے پبلک نوٹس، الاٹیز کو مطلع کرنے کا قانونی طریقے اور قواعد نظرانداز کرکے اسکیم کا نام تبدیل کیا گیا جبکہ پرانی اسکیم کی الاٹیز ابھی تک دربدر ہیں جبکہ نئے الاٹیز کو پرانے الاٹیز کو دئے گئے پلاٹس الاٹ کرکے دئے گئے، ذرائع کے مطابق مذکورہ اسکیم کے خلاف متعدد شکایات ادارہ ترقیات حیدرآباد کے پاس تحریری طور پر جمع ہونے کے بعد ادارہ ترقیات نے مذکورہ اسکیم کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کردی ہے۔