میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہرقائد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد بجلی کا بحران

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد بجلی کا بحران

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد بجلی کا بحران پیدا ہوگیا، کے الیکٹرک کے 250سے زائد فیڈرز بارش کی وجہ سے تاحال بند ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں سب اسٹیشن میں پانی بھرنے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ناگن چورنگی، انڈاموڑ، شادمان اور نارتھ کراچی کے بیشتر علاقوں میں شہری بجلی کے منتظر ہیں۔اسی طرح نارتھ ناظم آباد بلاک آئی، نارتھ کراچی7ڈی ون، لیاقت آباد، اولڈسٹی ایریا، ملیر، شاہ فیصل کالونی، گرومندر، جیکب لائنز، گارڈن اور اورنگی میں بھی بجلی بند ہے۔کورنگی، قائدآباد اور گلشن حدید کے مختلف حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث چند علاقوں میں بجلی فراہمی میں تعطل آیا، 1900 فیڈرزمیں سے 1737سے بجلی کی فراہمی جاری ہے۔خیال رہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نظام زندگی جزوی طور پر متاثر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں