وزیراعظم کا چینی ہم منصب سے رابطہ ، داسو حادثہ میں چینی شہریوں کے جانی نقصان پر تعزیت
ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ جولائی ۲۰۲۱
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب وزیراعظم لی کے چیانگ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں داسو میں ہونیوالے المناک حادثے میں چین کے شہریوں کے قیمتی جانی نقصان پر دلی تعزیت کااظہار کیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام سوگوار خاندانوں کے غم اور پریشانی میں برابر کے شریک ہیں۔ حکومت زخمی چینی باشندوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے یقین دلایااس واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں مقیم چینی باشندوں اور مختلف منصوبوں اور اداروں میں کام کرنے والے کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔