سندھ بلڈنگ حیدرآباد وقار میمن کی 7 ڈپلوما ہولڈر افسران پر نوازشیں
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے ریجنل ڈائریکٹر نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، وقار میمن کی 7 ڈپلوما ہولڈر افسران پر مزیدعہدوں کی نوازشیں، ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ کو دادو، ڈپٹی ڈائریکٹر لطیف آباد محمد یونس خان کو دادو اینڈ ٹنڈو محمد خان، ڈائریکٹر وارڈ جی مقبول احمد کو ڈسٹرکٹ جامشورو، ٹھٹھہ اور سجاول کے ذمہ داریاں دے دیں، اشرف خان، عمران حسین خان، مقصود علی، افضال احمد پر بھی نوازشیں، 9 جولائی کو ایس بی اے کے لیگل سیکشن نے لیٹر لکھ کر واضح کیا تھا کہ نان ٹیکنیکل افسران ٹیکنیکل عہدوں پر مقرر نہیں ہوسکتے۔تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے ریجنل ڈائریکٹر وقار میمن نے سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی ہیں، 9 جولائی کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کے لیگل سیکشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد جمال الدین خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی کے ساتھ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایس بی اے کو خط لکھ کر واضح کیا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت پاکستان انجینئرنگ کائونسل سے غیر رجسٹرڈ نان ٹیکنیکل افسران گریڈ 18،19 اور 20 کے کسے بھی ٹیکنیکل عہدے پر مقرر نہیں ہوسکتے، لیگل سیکشن کے لیٹر اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ریجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد وقار میمن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی مختلف ٹیکنیکل عہدوںپر تعینات ڈپلوما ہولڈر ڈپٹی ڈائریکٹرز پر مزید عہدوں کی نوازش کردی ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والے لیٹر کے مطابق فوکل پرسن لیگل اینڈ پراسیکیوشن اشرف خان کو ڈیمولشن سیل، وارڈ اے، بی، سی، ڈی اینڈ ایف تعلقہ سٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران حسن خان کو ڈسٹرکٹ مٹیاری، ڈینجرنس بلڈنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر مقصود علی کو پرزیو ہیرٹیج بلڈنگ، تعلقہ لطیف آباد کے یونٹ نمبر 1 سے 6 کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور فوکل پرسن اینٹی کرپشن محمد یونس خان کو ڈسٹرکٹ بدین اینڈ ٹنڈو محمد خان کے عہدے دے گئے ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر وارڈ جی اور نیب فوکل پرسن مقبول احمد کو ڈسٹرکٹ جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول، وارڈ اے سٹی تعلقہ،لطیف آباد یونٹ نمبر7 سے 12 اور کوہسار زون وارڈ ایچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر افضال احمد کو ڈسٹرکٹ ٹنڈوالہیار، تعلقہ قاسم آباد اور رورل کے ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ کو ڈسٹرکٹ دادو کی عہدے بھی دے دیے ہیں،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈپلوما ہولڈر افسران کو ہٹایا تو نہ جا سکا ہے لیکن ریجنل ڈائریکٹر وقار میمن نے عدالتی فیصلے کو پسِ پشت ڈال کر ڈپلوما ہولڈر انجینئرز پر مزید نوازشیںکردی ہیں۔