میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریلوے حادثات کی تحقیقات بند ،شیخ رشید سے قلمدان واپس لیے جانے کا امکان

ریلوے حادثات کی تحقیقات بند ،شیخ رشید سے قلمدان واپس لیے جانے کا امکان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ:شعیب مختار)اندھیرنگری چوپٹ راج پاکستان ریلوے میں حادثات کی اہم انکوائریاں بند کردی گئیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے واضح احکامات کے باجود بھی ریلوے کی اہم انکوائریاں منطقی انجام تک نہ پہنچ سکیں جناح ایکسپریس،ملت ایکسپریس،اکبر ایکسپریس،قرارم ایکسپریس،رحمان بابا،شالیمار ایکسپریں،جعفر ایکسپریس سمیت 112حادثات کی انکوائریاں التوا کاشکاروفاقی کابینہ میں شیخ رشید کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ذرائع کے مطابق شیخ رشید کے وزارت سنبھالتے ہی پاکستان ریلوے کے انتظامی معاملات کی درست دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب محکمہ حالیہ دنوں مکمل طور پر خسارے میں ڈوبا ہوا دکھائی دیتا ہے جس کے تحت گذشتہ حکومتوں کے مد ِمقابل موجودہ حکومت میں بیڈ گورننس کے باعث ریلوے حادثات میں تیزی سے اضافہ ہور ہا ہے اس ضمن میں شیخ رشید کی جانب سے محکمہ ریلوے میں کی جانے والی اکھاڑ پچھاڑ اور افسران کے تبادلوں کے باعث ریلوے کے معاملات تاحال اب تک معمولات پر نہیں آ سکے ہیں جبکہ محکمے میں کورونا وائرس کے باعث تمام تر امور مکمل طور ٹھپ پڑچکے ہیں جس کی بنا پرملک کی معیشت کو محکمے کی ناقص کارکردگی کے باعث اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کی ہدایت پرچند ماہ قبل ریلوے ہیڈ کوارٹر کی جانب تمام ڈویڑنوں کو مراسلہ ارسال کیا گیا تھا جس میں 2017 سے 2020 کے دورانیے میں ہونے والے 112 سے زائدحادثات کی انکوائریاں 10روزمیں مکمل کرنے کی ہدایات دی گئیں تھیں جس پرعملدر آ مدنہیں ہو سکا ہے ذرائع نے دعویٰ کیاکہ محکمہ ریلوے کی ناقص کارکردگی کے باعث وفاقی کابینہ میں شامل متعدد وزرا ء وزیرریلوے کی کارکردگی سے سخت نالاں دکھائی دیتے ہیں جبکہ ان کی ڈیڑھ برس کی کارکردگی سے متعلق بھی وزیراعظم پاکستان کو آگاہ کر دیا گیا ہے آئندہ چند روزمیں شیخ رشید سے ریلوے کا قلمدان واپس لیے جانے کے امکانات روشن ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں