میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کھارادر سے حوالہ ہنڈی کابڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ،دو ملزمان گرفتار

کھارادر سے حوالہ ہنڈی کابڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ،دو ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)نے شہر قائد میں کارروائی کر کے حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والے بڑے نیٹ ورک کو پکڑ لیاہے۔ایف آئی اے سندھ کے ڈائریکٹر منیر شیخ کے مطابق کھارادر کے علاقے میں چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 92 لاکھ روپے نقد اور 5 قیمتی موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔منیر شیخ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے تین لیپ ٹاپ، منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہونے والے ٹرانزیکشن رسیدیں، دستخط شدہ چیک بکس اور مہریں بھی برآمد کی گئیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لیپ ٹاپ میں حوالہ ہنڈی سے متعلق تمام ٹرانزیکشنز کا ڈیٹا موجود ہے، ملزمان سے 20ڈپازٹ سپلس اور 100مختلف بینکوں کی رسیدیں بھی ملی جبکہ 50 دستخط شدہ اوپن چیک اور 15 مختلف بینکس کی چیک بکس اور دس کمپنیوں کی مہریں بھی برآمد کی گئیں ہیں۔ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی کا وسیع نیٹ ورک چلا رہے تھے، جنہوں نے مختلف ذرائع استعمال کرتے ہوئے کروڑوں کی منی لانڈرنگ کی، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے موبائل سے حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں، گرفتار ہونے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس کے بعد ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں