میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان' نوازشریف سے بہتر لیڈرہیں' باغی لیگی ارکان

عمران خان' نوازشریف سے بہتر لیڈرہیں' باغی لیگی ارکان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

مسلم لیگ ن کے باغی ارکان نے عمران خان کو نوازشریف سے بہتر لیڈر قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار شہبازشریف سے بہتر وزیراعلیٰ ہیں، عمران خان نوازشریف سے زیادہ محنتی ہیں، ابھی فیصلہ نہیں کیا آئندہ الیکشن کس جماعت سے لڑوں گا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے باغی ارکان رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا، اور اشرف انصاری کھل کر ن لیگ کیخلاف میدان میں آگئے ہیں۔باغی رکن نشاط ڈاہا نے کہا کہ عمران خان بہت زیادہ محنتی ہیں، عمران خان نوازشریف سے بہتر اور محنتی لیڈر لیڈر ہیں۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی شہباز شریف سے بہتر وزیر اعلیٰ ہیں۔ نشاط ڈاہا نے کہا کہ ابھی تک میرا تعلق ن لیگ سے ہی ہے، میں نے ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑا آئندہ الیکشن بارے فیصلہ کروں گا کہ کس جماعت کے ٹکٹ پر لڑنا ہے۔اسی طرح ن لیگی رہنمااشرف انصاری نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عوام کی خدمت اور فلاح وبہبود کیلئے ملقات کرتا رہوں گا۔ ن لیگ کو چاہیے کہ پارٹی کے اندرونی مسائل پر توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اچھے ایڈمنسٹریٹر تھے مگر ملنا مشکل تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں