اسٹاک ایکسچینج حملہ تحقیقات،لیاری، بلدیہ، مشرف کالونی میں دہشت گردوں کے سلیپر سیلز
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ جولائی ۲۰۲۰
شیئر کریں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق تحقیقات کے دوران سی ٹی ڈی نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد سلیمان کے فوری ہلاک ہونے پر دہشت گردوں کا پلان فیل ہوا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق سی ٹی ڈی نے تحقیقات کے دوران انکشاف کیا ہے کہ لیاری، بلدیہ، مشرف کالونی میں دہشت گردوں کے سلیپر سیلزکی اطلاعات ہیں۔سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد سلیمان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ریکی کی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اندر کا راستہ دہشت گرد سلیمان کو معلوم تھا۔سی ٹی ڈی حکام نے کہا ہے کہ سلیمان کے ساتھ دیگر 3 دہشت گردوں کو اندر کا راستہ معلوم نہ تھا،سلیمان کے فوری ہلاک ہونے پر دہشت گردوں کا پلان فیل ہوا۔