میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حوالہ ہنڈی کے عالمی نیٹ ورک کا اہم کارندہ گرفتار

حوالہ ہنڈی کے عالمی نیٹ ورک کا اہم کارندہ گرفتار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی میں ایک اوراہم کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے عالمی نیٹ ورک سے وابستہ ملزم یاسین کو گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ملزم یاسین بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ایک کارروائی میں گرفتار ہوئے۔ حوالہ ہنڈی کے خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے ملک دشمن عناصر کو رقم فراہم کی جا رہی تھی ۔ گرفتارملزم یاسین ایک منی ایکسچینج کمپنی کا منیجر ہے ۔ ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوئے ۔ ملزم یاسین کو صدر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے جاری ہیں۔ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر ملزمان کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ دنوں ایم کیوایم لندن سے وابستہ ایک اہم ملزم ظفر کو گرفتار کیا تھا جس کے را کے ایک سلیپر سیل سے تعلق بتایا گیا تھا۔ ملزم ظفر متعدد بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث بتایا جاتا ہے۔ ٹھیک اُسی روز ایف آئی اے نے را کے مذکورہ سلیپر سیل کو فنڈز فراہم کرنے والی ایک منی ایکسچینج کمپنی کے دو اہم ملزمان سفیان اور جاوید میمن کو بھی گرفتار کیا تھا جو حوالہ ہنڈی کے ذریعے ملک دشمن عناصر کو رقوم فراہم کرنے میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ یہ اس سلسلے کی تیسری بڑی کارروائی قرار دی جارہی ہے جس میں یاسین نامی ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں