میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرینوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار، مسافروں کو انتظار کی اذیت کا سامنا

ٹرینوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار، مسافروں کو انتظار کی اذیت کا سامنا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

محکمہ ریلوے کی بدانتظامی اور حادثات سے ٹرینوں کی آمدورفت شدید متاثر ہے ، ریلوے حکام ٹرین آپریشن کو معمول پر لانے میں ناکام رہے ہیں جس سے مسافروں کو انتظار کی کوفت اور اذیت کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے کی غفلت کے باعث ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا ہے ۔ بچے ہوں یا بڑے ٹرینوں کی آمد و روفت میں گھنٹوں تاخیر نے ہرایک کو پریشان کیے رکھا ہے جس کی وجہ سے اسٹیشنوں پر مسافروں کا رش نظر آنا معمول بن گیا ہے ۔مسافر کہتے ہیں کہ ریلوے کا عملہ بھی انہیں درست معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہے جبکہ انکوائری کا نمبربھی نہیں ملتا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق اندرون ملک سے ٹرینیں تاخیر سے کراچی پہنچ رہی ہیں۔اس کے علاوہ واشنگ لائن میں لگنے کے بعد دو سے تین گھنٹوں کی تاخیر سے مسافروں کو لے کرروانہ ہوتی ہیں۔ ریلوے حکام کی غفلت نے مسافروں کے سفر کو مایوس کن بنادیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں