زائد اثاثہ جات ، اسحاق ڈار کے خلاف کیس کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جولائی ۲۰۱۹
شیئر کریں
احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت نیب کے تفتیشی افسر کی عدم حاضری کے باعث بغیر کارروائی کے ملتوی کردی ۔ اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی،ضمنی ریفرنس میں نامزد تینوں ملزمان سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد، اور ہجویری ٹرسٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹرزنعیم محمود اور منصور رضا عدالت میں پیش ہوئے ۔کیس کے تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر نیب کے پر اسیکیوٹرافضل قریشی نے بتایا کہ تفتیشی افسر کا ایم ایس سی کا پیپر ہے جس کے باعث وہ پیش نہیں ہو سکتے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی۔