میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی یلغار، پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا

لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی یلغار، پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاہور ایئرپورٹ رن وے کے اوپر پرندوں کی بڑی تعداد کی موجودگی پر پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ میلان سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو سیالکوٹ ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا، فلائٹس شیڈول تبدیل ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ سول ایوی ایشن نے پرندوں کے غول کی موجودگی پر طیاروں کو لینڈنگ سے روک دیا۔ایمریٹس ایئر کی دبئی سے آنے والی پرواز سکس ٹو فور کا رخ کراچی کی جانب موڑ دیا گیا۔ قطر ایئرویز کی دوحہ سے آنے والی پرواز 628کو بھی کراچی لے جانے کی ہدایات دی گئیں۔پی آئی اے کی میلان سے آنیوالی پرواز سیون تھری فور کو سیالکوٹ ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ طیارے میں عملے اور 15 بچوں سمیت 342 مسافر موجود تھے ۔ لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹس شیڈول تبدیل ہونے سے مسافروں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں