میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر میں آج عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبہ سے منائی جارہی ہے

ملک بھر میں آج عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبہ سے منائی جارہی ہے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی آج(پیر) 17جون کو عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبہ سے منائی جائے گی ،فرزندان اسلام نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دیں گے ۔نماز عید کے بڑے اجتماعات عید گاہوں ،کھلے میدانوں اور مساجد میں منعقد ہونگے ۔نماز عید کی ادائیگی اورخطبہ عید الاضحی کے بعد عالم اسلام کی سر بلندی،ملک میں قیام امن، ترقی و خوشحالی اور دہشت گردی کے خاتمہ، کشمیر، فلسطین کی آزاد ی کے لیے بھی دعائیں کی جائیں گی ۔کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو بحال رکھنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرلیے گئے ہیں ۔کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع باغ جناغ (پولو گرانڈ) میں منعقد ہو گا جہاں عام شہریوں سمیت سیاسی و سماجی رہنما ، تاجر برادری ،غیر ملکی سفارتکار عید کی نماز ادا کریں گے۔ممتازعالم دین مفتی منیب الرحمن عید کی نماز ٹی گرانڈ فیڈرل بی ایریا میں پڑھائیں گے اس کے علاوہ میمن مسجد ،فیضان مدینہ ،مرکزی عید گاہ ناظم آباد،جامع مسجد فاروق اعظم،جامع مسجد بنوری ٹان، مسجد کنز الایمان،دار العلوم نعیمیہ جامع مسجد نور ایمان نا ظم آباد،دارالعلوم کورنگی، جامعہ بنوریہ،مسجد ،سبیل والی مسجد گورومندر، امام بارگاہ خراسان، خوجہ اثنا شری امام گاہ،جامع مسجد بیت المکرمسمیت شہر کی بڑی مساجد و امام بارگاہوں سے متصل مساجد میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہونگے ۔عید گاہوں، میدانوں، مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات ہوگی ۔نماز کی ادائیگی کے بعد فرزندان اسلام نے سنت براہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ تعالی کی خوشنودی ورضا کے لیے جانوروں کی قربانی دیں گے اور رشتہ دار،عزیز و اقارب ، غرباو مساکین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا جائیگا،،عید اضحی پر گائے، بکرے، دنبے، اونٹ کی قربانی دی جائے گی او ر یہ سلسلہ عید کے تیسرے روز تک جاری رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں