میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرم بم دھماکا،تین مختلف واقعات میں سات افراد جاں بحق

کرم بم دھماکا،تین مختلف واقعات میں سات افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

ضلع کرم میں بم دھماکے سمیت تین مختلف واقعات میں سات افراد جاں بحق اورپانچ زخمی ہوگئے ، عید کی تیاریاں غم میں تبدیل ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کرم میں دہشت گردی کا پہلا واقعہ لوئر کرم کے علاقہ ساتین میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دوبھائیوں حبیب اور شیرین کو قتل کردیا ،دوسرا واقعہ سنٹرل کرم تیندو کے قریب کوڑم روڈ پر پیش آیا جہاں روڈ کنارے نصب آئی ڈی اس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب سواریوں سے بھری گاڑی گزر رہی تھی۔ دھماکے سے چار افراد سعید اللہ ، بھائی حنیف اللہ اور سعید اللہ کے بیٹے حسنین کے علاوہ ذکریا اورنوید اللہ بھی جاں بحق ہوگیا ،ایک شخص زخمی ہوگیا جس کی تشویشناک حالت میں علاج جاری ہے ،دھماکے سے مسافر گاڑی بھی مکمل طور تباہ ہوگئی جاں بحق اور زخمی افراد جوایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ،قربانی کا جانور خریدنے اور عید کی خریداری کے لئے صدہ جارہے تھے ۔ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غلام مرتضیٰ نے کہا کہ دھماکے کی اطلاع ملتی ہی ریسکیو ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئی، زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا بعدازاں شدید زخمیوں کو پشاور روانہ کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نثار احمد خان کے مطابق دونوں واقعات کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے ،تیسرا واقعہ وسطی کرم کے علاقے سنگڑوبہ میں ایف سی پوسٹ پر نامعلوم افراد نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے ایک افسر سمیت دو ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے یہ تینوں واقعات ایسے وقت میں ہوئے جب علاقے میں پچھلے کئی دنوں سے اچانک عسکریت پسندی کے واقعات رونما ہورہے ہیں اور کل علاقے کے عوام نے چالیس کلومٹر تک بدامنی کے خلاف امن مارچ کیا اور حکومت سے علاقے میں امن و امان کی بحالی اور عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ،امن مارچ میں ضلع کرم کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے ملکر امن کے لئے آواز اٹھائی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں