میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بڑی عید کا مشن خریداری، مناسب قیمت میں جانور ڈھونڈناچیلنج بن گیا

بڑی عید کا مشن خریداری، مناسب قیمت میں جانور ڈھونڈناچیلنج بن گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

بڑی عید میں ایک رات قبل مشن خریداری مشکل ہو گیا۔ ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں مشن خریداری عروج پر پہنچ گیا۔ مناسب قیمت میں من پسند جانور ڈھونڈنا شہریوں کے لیے چیلنج بن گیا۔وقت کم اور مقابلہ سخت ہے ، بڑی عید سے ایک روز پہلے اونٹ، بکرے ، گائے ، بیل، دنبے کے لیے مویشی منڈیوں میں رش بڑھ گیا۔ بھاؤ تاؤ عروج پر رہا ۔ خریداروں کو دام گِرنے کی امیدیں تھیںجبکہ بیچنے والوں کی زیادہ مال بنانے کی کوششیں رہیں ۔ خریداروں نے منڈی میں بھاؤ زیادہ ہونے اور بیوپاریوں کے مناسب دام نہ ملنے کے شکوے کیے ۔ بیوپاریوں اور خریداروں میں مول بھاؤ اور بحث و تکرار جاری ہے ، جس کو جیب کے مطابق من پسند جانور مل گیا وہ اس کے ناز نخرے اٹھانے میں مصروف ہے اور جس کو نہیں ملا اس کا ایک سے دوسری منڈی میں مشن امپاسبل جاری رات کے آخری پہرتک جاری رہا۔گلی محلے جانوروں کی آوازوں سے گونجنے لگے ، بچے نئے مہمانوں کو سجانے سنوارنے ، کھلانے پلانے اور گھمانے پھرانے میں مصروف رہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں