میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت نے مزارات اور درگاہیں پھر کھولنے پر غور شروع کر دیا

سندھ حکومت نے مزارات اور درگاہیں پھر کھولنے پر غور شروع کر دیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: شعیب مختار) سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث بند کیے گئے مزارات اور درگاہیں ایک مرتبہ پھر کھولنے پر غور شروع کر دیاآئندہ چند روز میں محکمہ اوقاف کے زیر انتظام 78 مزارات ایس او پیز کے تحت مرحلہ وار کھولے جائیں گے ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر میں ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال قائم رہنے کے پیش ِ نظر حالیہ دنوں سندھ کے مختلف شہروں میں کاروباری سرگرمیاں بحال کی جارہی ہیں اس سلسلے میں گذشتہ کئی ماہ سے بندتعلیمی ادارے بھی کھول دیے گئے ہیں۔حکومت نے حالیہ دنوں زائرین کی آمدو رفت کے لیے مختلف مزارات اور درگاہیں ایک مرتبہ پھر کھولنے پر مشاورت شروع کر دی ہے۔اس ضمن میں صوبائی وزیر سہیل انور سیال کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھی تجویز دے دی گئی ہے جس کے تحت  مزارات اور درگاہوں میں شہریوں کی آمد و رفت کے لیے مخصوص ٹائمنگ رکھی جائیں گیں ہے۔واضح رہے حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی تیسری لہر میں کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے 20مارچ کو سندھ کے تمام تر مزارات بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس پر فیصلہ برقرار ہے رواں ماہ سندھ میں موجود تمام تر مزارات کو کھولے جانے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں