میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل کو تسلیم کیا نہ کریں گے شاہ محمود قریشی

اسرائیل کو تسلیم کیا نہ کریں گے شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتوں میں حقیقت نہیں،عرب ممالک کے دباؤ میں آکر ہر گز اپنی پالیسی پر نظر ثانی نہیں کر رہے، موجودہ حکومت کا فلسطین پر وہی موقف ہے جو مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کا تھا ،ہرگز ہم کسی عرب ملک کے زیراثر اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، فلسطین کا دوریاستی حل چاہتے ہیں،ہمارا موقف ہے القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہو،پاکستان اور انڈیا سات سات مرتبہ سیکیورٹی کونسل کے غیر مستقل ممبر رہ چکے ہیں،بھارت کے مستقل ممبر بننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،کشمیر پر پانچ اگست کے بھارتی غیرقانونی اقدامات کو تسلیم نہیں کرتے ،اس پر قومی اتفاق رائے کے لئے قومی سیاسی کمیٹی بنارہے ہیں،جس میں تمام جماعتوں کے اراکین ہوں گے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی رہنما خواجہ آصف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے جواب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شروع میں یہ رسپانس ہوتا تو تلخی نہ ہوتی ،وزیر خارجہ کے جواب سے تسلی ہوگئی ہے ،اب ایشو پر مزید بات کرنے کی ضرورت نہیں۔ منگل کو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میری غیر حاضری میں خواجہ آصف نے کچھ باتیں کیں ،میں چاہتا ہوں ایوان کے سامنے تفصیلات پیش کروں ،خواجہ آصف نے کہا کہ ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرتے ہیں ،میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں