حیدرآباد 100 سے زائد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تیاری
شیئر کریں
حیدرآباد(رپورٹ: شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میں کورنا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بعد ضلعی انتظامیہ کورونا سے متاثر 100 سے زائد علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے قاسم آباد، لطیف آباد اور سٹی کے علاقے سیل کرنے کیلئے سندھ حکومت کو سفارش کردی ہے، ضلعی انتظامیہ نے لطیف آباد یوسی 1 کے میر حسین آباد کالونی، یو سی 2 کی جی او آر کالونی، سمھرا کالونی،یو سی 4 کے یونٹ نمبر 6،یو سی 1 کی کلہوڑا کالونی، مبارک کالونی،قاسم آباد فیز ون کے نور مسجد اور ملحقہ علاقے، لنڈن ٹاؤن واپڈا کالونی، سحرش ننگر، العباس کالونی، روینیو کالونی، قادر ننگر، پٹھان گوٹھ، گدو چوک، شیدی گوٹھ، میمن سوسائٹی ، قاسم آباد فیز 2 کی خالد سوسائٹی، فراز ولاز، اولڈ وحدت کالونی ایس آر ٹی سی کالونی عبداللہ ہومز، قاسم آباد فیز کے 3 کے المصطفی ٹاؤن، نسیم ننگر فیز 1،بھٹائی ٹاؤن، داتا ننگر اسٹار بنگلوز، عبداللہ ٹاؤن، شمس ٹاور، بسم اللہ ٹاور، عبداللہ پلیس قاسم آباد فیز 4 کے گلستان سجاد، سٹیزن کالونی، نیو سٹیزن کالونی گوٹھ بڈھو پالاری، میمن ٹاؤن،ماروی ٹاؤن، لطیف کالونی،عبداللہ اسپورٹس سٹی سمیت قاسم فیز 5 کی ڈیپلائی کالونی اور صفیہ ریذڈنسی کو سیل کرنے کیلئے سندھ حکومت کو سفارش کردی ہے، ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ پلان کے مطابق مذکورہ علاقوں میں ایک لاکھ 57 ہزار افراد رہائش پذیر ہیں جن کی نقل و حرکت محدود کی جائیگی اور ان علاقوں میں مخصوص اوقات میں ضروری اشیاء خوردنوش کی دکانیں کھولی جائینگین. رابطہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ حیدرآباد کے ترجمان عالمگیر رانجھانی نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے 18 جون سے مذکورہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیلئے سندھ حکومت کو سفارش کی ہے، حتمی منظوری کے بعد سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائیگا جب کہ تمام تیاریاں مکمل ہیں۔