کورونا کے 184 مریض ایک روز میں جاں بحق
شیئر کریں
ملک میں کورونا سے مزید 184 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2968 ہوگئی جب کہ نئے کیس سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرکے 154335 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک پنجاب میں کورونا سے 1149 اور سندھ میں 886 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 731 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 89، اسلام آباد میں 83 ، گلگت بلتستان میں 17 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔منگل کے روز ملک بھر سے کورونا کے مزید 7458 کیس اور 184 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 4101کیسز 118 اموات، سندھ 2287 کیسز 33 اموات، خیبر پختونخوا سے 635 کیسز اور 24 اموات، اسلام آباد288 کیس 5 اموات ، بلوچستان میں 110 کیسز اور 4 اموات ، گلگت بلتستان سے 21 اور آزاد کشمیر سے 16 کیسز سامنے آئے ہیں۔پنجاب سے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 4101 کیس اور 118 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیس کی تعداد 58239 اور اموت 1149 تک جا پہنچی ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 17780 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔سندھ سے منگل کے روز کورونا کے مزید 2287 کیس اور 33 اموات رپورٹ ہوئی جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11819 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2287 نئے کیس سامنے آئے اور مزید 33 مریض انتقال کرگئے۔وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے میں کل کیس کی تعداد 57868 اور اموات 886 ہوگئی ہیں۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کے 2287 کیس میں سے 1436 نئے کیس کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ منگل کے روز مزید 1222 مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 29245 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت سیمنگل کے روز کورونا کے مزید 288کیس اور 5 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیس کی مجموعی تعداد 8857 ہوگئی ہے جب کہ انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 83 ہو چکی ہے۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 2037 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔