میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سمیت سندھ بھر میں ہفت روزہ پولیو مہم کا آغاز

کراچی سمیت سندھ بھر میں ہفت روزہ پولیو مہم کا آغاز

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی سمیت سندھ بھر میں ہفت روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔مجموعی طور پر 26 اضلاع میں54 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔کراچی کی 105یونین کونسلز میں15 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں ا نسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ سیکریٹری ہیلتھ نے لیاری جنرل ہسپتا ل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا۔محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم 17 جون سے 23 جون تک کراچی جبکہ 17 جون سے 20 جون تک سندھ کے مختلف شہروں میں چلائی جائے گی۔ مجموعی طور پر کراچی کے چھ اضلاع سمیت سندھ کے 26 اضلاع میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔انسداد پولیو مہم کے دوران 54 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔کراچی کے 15 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 23 پولیو کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں خیبرپختونخواہ سے 17 ، پنجاب سے 3 اور سندھ سے بھی 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔سندھ میں رپورٹ ہونے والے دو کیسز کراچی کے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں