میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دھابیجی پمپنگ ا سٹیشن، 72 انچ کی لائن پھٹ گئی، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر

دھابیجی پمپنگ ا سٹیشن، 72 انچ کی لائن پھٹ گئی، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی کے بعد اب پانی بھی شہریوں کے لیے نایاب کر دیا گیا، 33 گھنٹے میں دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر بجلی کا دوسرے بڑے بریک ڈائون کی وجہ سے لائن لیکیج کے باعث کراچی کو 50 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔ اطلاعات کے مطابق صبح 4 بجے بند ہونیوالی بجلی 5 بجے بحال ہوئی جو دوبارہ 7 بجے بند ہوگئی۔ اچانک بجلی کی بندش سے 72 انچ کی ایک لائن پھٹ گئی جس کی وجہ سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ایک وال بھی لیک ہوا، لائن کی مرمت کیلئے ماہرین، عملہ اور مشینری پہنچ گئی ۔ شہر قائد کو بریک ڈائون اور لائن لیکیج کے باعث 50 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔ پانی کی بندش سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ پمپنگ ا سٹیشن پر بجلی بحال ہونے کے بعد ہی شہر کو پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں