میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمر قید کی درست تشریح کسی موقع پر کریں گے، چیف جسٹس

عمر قید کی درست تشریح کسی موقع پر کریں گے، چیف جسٹس

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے مقدمہ قتل کے ملزم کی نظرثانی درخواست خارج کردی۔ پیر کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے قتل کے ملزم کی سزائے موت کے خلاف نظر ثانی درخواست پر سماعت کی اور ملزم کی سزائے موت برقرار رکھتے ہوئے نظر ثانی درخواست کو خارج کردیا۔اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ سے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمر قید کا یہ مطلب نکال لیا گیا کہ 25 سال قید ہے ، عمر قید کا غلط مطلب لیا جاتا ہے ، عمر قید کا مطلب ہوتا ہے تا حیات قید، کسی موقع پر عمر قید کی درست تشریح کریں گے ۔چیف جسٹس نے مزید کاہ کہ اگر ایسا ہو گیا تو پھر دیکھیں گے کون قتل کرتا ہے ، ایسا ہوا تواس کے بعد ملزم عمرقید کی جگہ سزائے موت مانگیں گے ، بھارت میں عمر قید کے ساتھ سالوں کاتعین بھی کیاجاتا ہے ، عمر قید کے ساتھ لکھا جاتا ہے 30 سال یا کتنے سال سزا کاٹے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں