میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت اپنا کام کرتی رہے گی ، ہمارا ہدف بجٹ منظور کروانا ہے ،فردوس عاشق

حکومت اپنا کام کرتی رہے گی ، ہمارا ہدف بجٹ منظور کروانا ہے ،فردوس عاشق

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اپنا کام کرتی رہے گی ہمارا ٹارگٹ اور فوکس بجٹ پاس کروانا ہے ، ہم اپنا ٹارگٹ حاصل کریں گے اور بجٹ پاس ہو گا اور بجٹ کے ساتھ جڑے جتنے بھی حکومت نے اہداف کا تعین کیا ہے ہم ان کو حاصل کریںگے ۔ جس طرح ہم نے اپنا وزیر اعظم منتخب کروایا تھا اسی عددی اکثریت کے بل بوتے پر بجٹ بھی پاس کروائیں گے ۔ اپوزیشن جب پارلیمنٹ کو سیاسی اکھاڑا بناتی ہے ، حکومت کو بولنے نہیں دیتی ، کسی بھی حکومتی ایجنڈے کی کارروائی کو چلنے نہیں دیتی تو ایسی صورتحال میں حکومت کس طرح اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلے ۔ ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ ہم اپوزیشن کو انگیج کریں ، مل بیٹھ کر قومی مسائل سے ملک کو نکالنے میںاپنی ، اپنی جگہ اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عوام کو گمراہ کرنے ،چھوٹا پراپیگنڈا کرنے اور عوام کو سڑکوں پر لانے کی خواہش رکھتی ہے ، یہ خواہش اس کے سینے میں ہی دفن رہ جائے گی ، عوام ان کے ساتھ نہ باہر نکلیں گے اور نہ عوام اس وقت اپوزیشن کی کسی سوچ کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے کیونکہ عوام سمجھتے ہیں کہ یہ 10سال اقتدار میں رہنے والی دونوں جماعتیں، 10ماہ کی حکومت سے حساب مانگ رہی ہیں اوروہ بھی اس چیز اور مسائل کا جو انہیں جماعتوں کے پیدا کردہ ہیں۔ آج اگر عوام مشکلات کا شکار ہیں تو اس کی وجہ بھی دونوں جماعتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی گٹھ جوڑ اور مُک مُکا کی سیاست کے تحت وہ حکومت کو بجٹ سے دور رکھنے کی حکمت عملی ترتیب دے رہی ہے ، ان کو یہ سمجھ آنی چاہئے کہ یہ آئینی ذمہ داری ہے ، بجٹ ملک کی ایک آئینی ضرورت ہے اور بجٹ پاس کرنا پارلیمنٹ کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے ۔ جو پارلیمنٹیرین بھی پارلیمنٹ کے اندر بیٹھا ہے اس کا فرض ہے کہ ملک کے لئے ، ملک کے عوام کے لئے ، ملک کے دفاع اور قومی سلامتی کے لئے بجٹ ناگزیر ہے اور اس بجٹ کو پاس کرنا قومی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا ہی جمہوریت کا حسن ہے ، اپوزیشن پارلیمانی نظام میں لازم و ملزوم جزو ہے ۔ اپوزیشن اور حکومت جمہوری پٹڑی کے دو پہیے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ جہاں حکومت کی ذمہ داریاں ہیں وہاں آئین میں اپوزیشن کا بھی کردار درج ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں