میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک بھارت ٹاکرا ،ترجمان پاک فوج کا بھارتی صحافی کو کرارا جوب

پاک بھارت ٹاکرا ،ترجمان پاک فوج کا بھارتی صحافی کو کرارا جوب

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہمارا ایمان ہے کہ رب سب کا، ہر کسی کا حق ہے کہ وہ اللہ سے دعا کریں، آپ کا بھی حق ہے کہ آپ دعا کریں لیکن دوسروں کے لیے انکار نہ کریں جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی، ہوسکتا ہے ہم جیت جائیں، ہوسکتا ہے ہم ہار جائیں، لیکن ہماری دعائیں ہماری ٹیم کے ساتھ ہیں۔ ورلڈ کپ 2019 کا سب سے بڑے اور سنسنی خیز مقابلے پر صرف پاک بھارت کرکٹ شائقین کی ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی نظریں جمی رہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان میچ نہیں بلکہ جنگ ہوتی ہے ۔پاک بھارت مقابلے کی تیاریاں گزشتہ کئی روز سے جاری ر ہیں جہاں دونوں طرف کے شائقین سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے گتھم گتھا رہے اور اپنی اپنی ٹیم کی جیت کے لیے دعا گو رہے ، وہیں بھارتی اپنی روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے تھے تاہم پاک فوج بھی اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے میدان میں اتر آئی ۔پاک بھارت ٹاکرے پر اپنی سطحی سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نائلہ عنایت نامی صحافی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا،لاہور میں بارش ہورہی ہے ، بس اب مانچسٹر میں بھی بارش ہو جائے ۔ نائلہ عنایت کے اس ٹوئٹ پرکشمیری نژاد بھارتی صحافی آدیتیہ راج کول نے پاکستانیوں کے جذبات بھڑکاتے ہوئے جوابی ٹوئٹ کی یہ ہر پاکستانی کا خواب ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران بارش ہوجائے ۔اس بے ہودہ مذاق کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے نائلہ عنایت نے اس ٹوئٹ کے جواب میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ہاتھوں کو دعا کے انداز میں اٹھائے ہوئے ہیں۔ نائلہ عنایت شاید یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ظاہر کرنا چاہ رہی تھیں ہر پاکستانی اس وقت بارش کی دعا کررہا تاکہ پاکستان بھارت کے ہاتھوں شکست سے بچ جائے ۔آدیتیہ راج نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا اللہ میاں ہماری طرف ہیں، غفور صاحب۔ان ٹوئٹس پر ترجمان پاک فوج نے آدیتیہ راج کول کی ٹو ئٹ پر جواب دیتے ہوئے ان کی بولتی بند کرادی۔ ترجمان پاک فون نے لکھا کہ ہمارا ایمان ہے کہ رب سب کا، ہر کسی کا حق ہے کہ وہ اللہ سے دعا کریں، آپ کا بھی حق ہے کہ آپ دعا کریں لیکن دوسروں کے لیے انکار نہ کریں۔ میچ کے بارے میں میں کہنا چاہتا ہوں کہ یہ صرف ایک کھیل ہے ، جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی، ہوسکتا ہے ہم جیت جائیں، ہوسکتا ہے ہم ہار جائیں، لیکن ہماری دعائیں ہماری ٹیم کے ساتھ ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں