سیاسی تاریخ کا انوکھا واقعہ ، اسپیکر سندھ اسمبلی کا چیمبر سب جیل قرار
ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جون ۲۰۱۹
شیئر کریں
پاکستان کی سیاسی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہوگیا، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے چیمبر کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری سندھ اسمبلی نے اسمبلی چیمبر کو سب جیل قرار دیے جانے کی تصدیق کردی اور اسپیکر آغا سراج درانی کو جیل سے اسپیکر چیمبر منتقل کردیا گیاہے ۔دوسری جانب سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی سب جیل قراردی جاچکی ہے ، ہوسکتا ہے کہ اب کابینہ وہاں رہنے لگے ۔انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کو وفاقی بجٹ میں 31 فیصد اضافے سے رقم مل رہی ہے ، پھر وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت پیسے نہیں دیتی۔فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ مرادعلی شاہ نے کہا سیلزٹیکس جمع کرنے کا اختیارسندھ کودیں، ذوالفقارعلی بھٹو نے کہا تھا سیلز ٹیکس اسلام آباد میں جمع ہوگا۔