میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہیے ، طیب اردگان

مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہیے ، طیب اردگان

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہیے ۔ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں عالمی سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے پاکستانی موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات کے بعد ہی حل ہو سکتا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک دیرینہ تنازع ہے جس کا حل ناگزیر ہے ۔امریکا کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے ترک صدر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم ہٹ دھرمیوں پر مبنی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں، مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دل ہے اور ہم اپنے مسلم ملک فلسطین کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی ہمسائیہ ملک شام میں جنگ کے خاتمے اور استحکام کے قیام کی بھرپور کوششیں کر رہا ہے اور داعش، وائے پی جی، پی کے کے سمیت دیگر تنظیموں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے جو شام کا مستقبل خطرے میں ڈال رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں