
میڈیا ہمارا فخر ہے ، بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے آرمی چیف
شیئر کریں
ہم نے کچھ چھپایا نہیں ساری حقیقت بتا دی، ہمارے میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا
جنرل عاصم منیر کییوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے گفتگو
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اپنا فخر قرار دیا اور کہا کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے ۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد میں یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے اورہم نے کچھ چھپایا نہیں ساری حقیقت بتا دی۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کردار پورے معاملے میں شان دار رہا ہے ، ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے ، جس طرح ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر ہمیں فخر ہے اور ہمارے میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا۔