میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شر پسند عناصر کی جلائو گھیراؤ کی کوششیں ناکام ہوئیں ، وزیر اعظم

شر پسند عناصر کی جلائو گھیراؤ کی کوششیں ناکام ہوئیں ، وزیر اعظم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں احتجاجی تحریک کے دوران شر پسند عناصر کی طرف سے صورتحال کو بگاڑنے اور جلائو گھیرائوں کی کوششیں ناکام ہو گئیں ، معاملات کو بہتر طریقے سے حل کر لیاگیا، آزاد کشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کرتے ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پاکستان کشمیری عوام کے لئے پوری دنیا میں آواز اٹھاتا رہیگا، بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر اور فلسطین کی صورتحال دنیاخامو ش تماشائی بنی ہوئی ہے ، وہ دن دور نہیں جب کشمیری اور فلسطینی عوام کو ان کے حقوق ملیں گے ۔جمعرات کو آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پچھلے دنوں ہونے والے واقعات بہتر طریقے سے حل ہوئے ۔ انہوںنے کہاکہ صورتحال کو کنٹرول کرنے میں کردار اداکرنے پر صدر مملکت اور اتحادیوں کا شکر گزار ہوں،تحریک چلانے والوں نے اپنے جائز معاملات کے لئے ایک جمہوری اندازمیں اپنا احتجاج ریکارڈکرایا لیکن اس تحریک میں بعض ایسے شر پسند عناصر تھے جن کا مقصد تھا کہ کسی طریقے سے آزاد جموں و کشمیر میں توڑ پھوڑ ، انسانی جانوں کاضیاع اور جلائو گھرائو کیا جائے ۔انہوںنے کہاکہ آزاد کشمیر کی مضبوط اور جاندار قوم اپنے مفاد کو بہتر طریقے سے جانتی ہے ،پاکستان کے 25کروڑ عوام کشمیریوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پاکستان کشمیری عوام کے لئے پوری دنیا میں آواز اٹھاتا رہیگا۔ اس موقع پر آزاد کشمیر میں احتجاجی تحریک کے دوران جا ں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں