اورنج لائن بس کی شٹل سروس کا افتتاح کر دیا گیا
شیئر کریں
سندھ کے سینئروزیرشرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی لائونچنگ، گرفتاری، ضمانتیں یہ کہانی کہیں اور لکھی جا رہی ہے ،بانی پی ٹی آئی چھوٹی سوچ کا مالک ہے ، انہوں نے لوگوں کو برداشت نہیں سکھائی، ہمیشہ عوام کو انتشار کی سیاست سکھائی، ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، نئی بسیں بھی پہنچ چکی ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے ، بسوں میں خودکار کرایہ سسٹم کا کارڈ ایک ماہ کے اندر کام شروع کر دے گا۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے اورنج لائن بس کی شٹل سروس کا افتتاح کر دیا۔اورنج لائن سے سفر کرنے والوں کو اب گرین لائن کے بورڈ آفس اسٹاپ تک لایا جا سکے گا۔شرجیل میمن نے اورنگی ٹائون سے بس میں سوار ہو کر روٹ کا دورہ کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے اورنج لائن ایکسٹینشن کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے اورنج لائن منصوبے کی انٹی گریشن کا فیصلہ کیا ہے ، اورنج اور گرین لائن کوریڈور آپس میں ملا دیا جائے گا، اس میں تین سے چار ماہ لگیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، نئی بسیں بھی پہنچ چکی ہیں، مزید روٹس بھی شروع کریں گے ۔سینئروزیرنے کہاکہ اورنج لائن بی آر ٹی کا نام عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے ، پیٹرول اور ڈیزل کے ریٹ جب بڑھے تھے تب بھی بسوں کے کرایوں کو بڑھنے نہیں دیا تھا، بسوں میں خودکار کرایہ سسٹم کا کارڈ ایک ماہ کے اندر کام شروع کر دے گا۔