میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ عظمی کا کراچی کا سستی بجلی کی فراہمی کا مطالبہ

بلدیہ عظمی کا کراچی کا سستی بجلی کی فراہمی کا مطالبہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) بلدیہ عظمی کراچی کی کونسل نے مئی کے اجلاس میں 13قراردادیں منظور کرلیں اہم قراردادوں میں کے الیکٹرک اوور بلنگ ‘ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ کے خلاف نیپرا سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے روکا جائے۔ NTDCکراچی کو سستی بجلی فراہم کرے۔ صدر آصف زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کو رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے، حافظ نعیم الرحمان کو امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ بلدیاتی اداروں کی سروسز کارکردگی کی بہتری کے لئے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ عید الاضحی پر بڑے جانور کی فیس 400،چھوٹے پر 200روپے چھوٹ دی گئی جبکہ ‘ بینکویٹ اور شادی ہالز کو پارکنگ کی مد میں 5سے15ہزار روپے ماہانہ بلدیہ عظمی کراچی کو ادا کرنے کی منظوری دی گئی۔ بلدیہ کراچی کے عباسی شہید اسپتال کے شعبہ اطفال کا نام وسیلہ جہاں رکھنے کی منظوری بھی دی گئی۔ جبکہ ‘ عہدوں ‘ کی اپ گریڈیشن اور شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ میں اسکی شمولیت واضح رہے کہ اس سے قبل ڈائریکٹر انفورسمنٹ، ڈائریکٹر کووآرڈینینشن میونسپل کمشنر سیکریٹریٹ کی بھی قراردادیں منظور ہوچکیں ہیں۔ ادھر کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، کے ایم سی افسران، یونائیٹڈ آفیسرز فورم کا کہنا تھا کہ حیرت انگیز طور پر KMCاور TMC;sکونسل کی منظوری کے بغیر منظور کردہ Schedule of Establishment پر کام کر رہی ہیں۔ جبکہ انہیں 1979کے شیڈول پر چلنے کی ضرورت ہے۔ سندھ گورنمنٹ کا منظور کردہ Schedule of Establishment میں KMC اور TMCکی اون پوسٹس جو Defunct DMC;S میں تھیں وہ بھی SCUGکا حصہ بنا دی گئی ہیں انکا کہنا تھا کہ اسکے لئے آئندہ اجلاس میں میئر کراچی اس پر ضرور غور کریں۔ تمام ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی افسران کی حق تلفی ہو رہی ہے میئر کراچی اس پر کونسل سے منظوری لیں اور تمام KMCاور Defunct DMCکی TMCمیں مقامی پوسٹس کو بحال کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں