میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر موبائل مارکیٹ کے اطراف پارکنگ مافیا کا قبضہ برقرار

صدر موبائل مارکیٹ کے اطراف پارکنگ مافیا کا قبضہ برقرار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ سجاد کھوکھر)عبداللہ ہارون روڈ صدر موبائل مارکیٹ کے اطراف میں پارکنگ مافیا کا قبضہ برقرارپارکنگ مافیا اور پریڈی ٹریفک سیکشن غیر قانونی پارکنگ سے یومیہ لاکھوں روپے کی بھتہ وصولی شہر کے اہم ترین تجارتی مرکز کو مافیا نے یرغمال بنا کر شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا زرائع کے مطابق عبداللہ ہارون روڈ صدر موبائل مارکیٹ کے اطراف میں پارکنگ مافیا نے ٹریفک پولیس کے زیرِ نگرانی مین شاہراہوں پر قبضہ کر لیا تصاویر میں واضع دیکھا جا سکتا ہے کہ پارکنگ مافیا نے نصف سڑک پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے جسکی وجہ سے شہریوں کو گزرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے روزنامہ جرآت کی جانب سے کیئے جانے والے عوامی سروے کے مطابق صدر موبائل مارکیٹ کے اطراف میں پارکنگ مافیا نے نصف سڑک پر اپنا قبضہ جما رکھا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ یہاں سے گزرنے سے پہلے سوچا جاتا ہے کہ اس دشوار کن راستے سے کیسے گزرا جائے گا موبائل مارکیٹ کی تاجر برادری نے بتایا ہے کہ متعلقہ ٹریفک سیکشن کے آشیر باد سے ہی یہ قبضہ ممکن ہے ورنہ تو ٹریفک اہلکار مارکیٹ کے سامنے موجود ہوتے ہیں متعلقہ ایس او اور ہیڈ محرر ٹریفک سیکشن پارکنگ مافیا سے لاکھوں روپے ہفتہ وصول کرتے ہیں ہمیں خود معلوم نہیں ہے کہ پارکنگ سیکٹرز میں کھڑے لوگ کے ایم سی کے ہیں کہ نہیں پارکنگ فیس کی ادائیگی پر اکثر پارکنگ مافیا کی آنے والے صارفین سے بدمزگی پیدا ہو جاتی ہے ایس او پریڈی نے کمائی کی خاطر چند ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹیاں مارکیٹ کے سامنے لگائی ہوتی ہیں دوسری جانب غیرقانونی پارکنگ پر پابندی کے باوجود ایس او پریڈی دیدہ دلیری کے ساتھ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے احکامات کی تذلیل کرنے میں صفِ اول نظر آئے اگر لاقانونیت کا سسٹم چلتا رہا تو حکام بالا کے احکامات پر عملدرآمد کون کروائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں