میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیئرمین نیب کا عہدہ 2 جون کے بعد خالی ہو جائے گا، وزیر قانون

چیئرمین نیب کا عہدہ 2 جون کے بعد خالی ہو جائے گا، وزیر قانون

جرات ڈیسک
منگل, ۱۷ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے سربراہ کا عہدہ 2 جون کے بعد خالی ہوجائے گا۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ دو جون کے بعد موجودہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہیں گے اور چیئرمین نیب کا عہدہ 2 جون کے بعد خالی ہوجائے گا۔ صدارتی ریفرنس کے بعد انھیں چار ماہ کی توسیع دی گئی تھی تاہم اب وزیر قانون کا کہنا ہے کہ قانونی اثر کے تحت جاوید اقبال اس عہدے پر برقرار نہیں رہیں گے اور نیب ترمیمی آرڈیننس کی مدت دو جون کو ختم ہوجائے گی۔خیال رہے کہ سابقہ حکومت نے انھیں نئے چیئرمین نیب کی تقرری تک کام جاری رکھنے کی ہدایت دی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں