میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فوری انتخابات یاسخت معاشی فیصلے اتحادی جماعتوں کااجلاس طلب

فوری انتخابات یاسخت معاشی فیصلے اتحادی جماعتوں کااجلاس طلب

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کرلیا، لندن فیصلوں سے متعلق تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ایم کیو ایم کنونیر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو جبکہ تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔اس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال معاشی پالیسی سمیت تمام ایشو پر گفتگوکی۔فضل الرحمان کے بعد وزیراعظم نے سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی اور ان سے ملک کی معاشی سیاسی داخلی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ان ملاقاتوں کے بعدوزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس (آج) منگل کو بلالیا ہے جس میں فوری الیکشن یا سخت معاشی فیصلوں پر مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس (آج) منگل کو ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر مشاورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں دوآپشن رکھے جائیں گے، یا تو فوری الیکشن کرائے جائیں یاسخت فیصلے کیے جائیں، تمام اتحادی جماعتوں سے ان دو آپشنز پر رائے لی جائیگی۔خیال رہے کہ شہبازشریف کی قیادت میں (ن) لیگ کے وفد نے لندن میں تین روز تک سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے مشاورت کی تھی۔وزیراعظم شہبازشریف برطانیہ اور یواے ای کا دورہ مکمل کرکے گزشتہ روز وطن واپس پہنچے ہیں۔ذرائع نے دعوی کیا کہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد قوم سے خطاب کریں گے، جس میں معاشی صورتحال اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں