عمران خان کی جان کوخطرہ ہے توعدالتی کمیشن بنانے کوتیارہیں، وزیرداخلہ
شیئر کریں
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزرات داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو فول سیکورٹی فراہم کردیتے ہوئے تمام صوبائی حکومتوں کو بھی عمران خان کے جلسے کے دوران سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کردی گئی ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کوسابق وزیراعظم کیلئے مقررسکیورٹی فورسز کی تعیناتی پرمکمل عملدرآمد کیلئے کہا گیا،سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ ہاؤس کی سکیورٹی کیلئے پولیس اورایف سی کے 94اہلکارتعینات کئے گئے ،اسلام آباد پولیس کے 22 ،ایف سی کے 72 اہلکار شامل ہیں،اسکے علاوہ خیبرپختونخواہ پولیس کی طرف سے 36، GB پولیس کے 6 اہلکاران کو بھی انکی متعلقہ حکومتوں کی جانب سے سابق وزیراعظم کی سیکورٹی کیلئے تعینات کیاگیاہے۔ علاوہ ازیں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پیش کش کی ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے تو تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کے لیے تیار ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے بیان میں کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے پاس جان کوممکنہ خطرے سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت ہے تواسے فوری طورپروزارت داخلہ سے شئیرکریں۔حکومت اس معاملے کی مکمل تحقیقات کروانے کے لئے تیارہے۔اپنی سیکورٹی کو سیاسی پروپینگڈے کے طوپر پیش نہ کریں۔وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نیازی امریکی سازش کی طرح اب مسلسل اپنی جان کو خطرے کابیانیہ بنارہے ہیں۔ اگرعمران نیازی اپنی جان کو خطرے سے متعلق معلومات فراہم نہیں کرتے تو امریکی سازش کی طرح اس بیانیے کو بھی ایک پولیٹیکل اسٹنٹ ہی تصور کیا جائے گا۔